سورة الحشر - آیت 13

لَأَنتُمْ أَشَدُّ رَهْبَةً فِي صُدُورِهِم مِّنَ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَوْمٌ لَّا يَفْقَهُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان منافقین کے دلوں میں اللہ کے خوف سے بڑھ کر تمہارا خوف ہے یہ اس لیے کہ یہ لوگ سمجھ بوجھ نہیں رکھتے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہود کے یا منافقین کے یا سب کے ہی دلوں میں۔ 2- یعنی تمہارا یہ خوف ان کے دلوں میں ان کی ناسمجھی کی وجہ سے ہے، ورنہ اگر یہ سمجھدار ہوتے تو سمجھ جاتے کہ مسلمانوں کا غلبہ وتسلط، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے، اس لیے ڈرنا اللہ تعالیٰ سے چاہیے نہ کہ مسلمانوں سے۔