سورة الواقعة - آیت 88
فَأَمَّا إِن كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پھر اگر وہ مرنے والا مقربین سے ہو
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- سورت کے آغاز میں اعمال کے لحاظ سے انسانوں کی جو تین قسمیں بیان کی گئیں تھیں، ان کا پھر ذکر کیا جا رہا ہے۔ یہ ان کی پہلی قسم ہے جنہیں مقربین کے علاوہ سابقین بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ وہ نیکی کے ہرکام میں آگے آگے ہوتے ہیں اور قبول ایمان میں بھی دوسروں سے سبقت کرتے ہیں اور اپنی اسی خوبی کی وجہ سے وہ مقربین بارگاہ الٰہی قرار پاتے ہیں۔