سورة الواقعة - آیت 48

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کیا ہمارے باپ دادا ابھی (زندہ کیے جائیں گے؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے معلوم ہوا کہ عقیدۂ آخرت کا انکار ہی کفر وشرک اور معاصی میں ڈوبے رہنے کا بنیادی سبب ہے . یہی وجہ ہے کہ جب آخرت کاتصور، اس کے ماننے والوں کے ذہنوں میں دھندلا جاتا ہے، تو ان میں بھی فسق وفجور عام ہو جاتا ہے۔ جیسے آج کل عام مسلمانوں کا حال ہے۔