سورة الواقعة - آیت 27

وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اصحاب الیمین، اصحاب الیمین کا کیا ہی کہنا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اب تک سابقین (مُقَرَّبِينَ) کا ذکر تھا، أَصْحَابُ الْيَمِينِ سے اب عام مومنین کا ذکر ہورہا ہے۔