سورة الواقعة - آیت 10
وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور پھر ان دونوں کے علاوہ تیسرے گروہ کے لوگ جو سب سے آگے ہیں اور وہ آگے ہی رہنے کے مستحق بھی ہیں
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* ان سےمراد خواص مومنین ہیں، یہ تیسری قسم ہے جوایمان قبول کرنے میں سبقت کرنے اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینے والے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو قرب خاص سے نوازے گا، یہ ترکیب ایسے ہی ہے، جیسے کہتے ہیں، تو تو ہے اور زید زید، اس میں گویا زید کی اہمیت اور فضیلت کا بیان ہے۔