سورة الواقعة - آیت 3

خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہ کسی کو پست اور کسی کو بلند کرنے والی ہوگی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* پستی اور بلندی سے مطلب ذلت اور عزت ہے۔ یعنی اللہ کے اطاعت گزار بندوں کو یہ بلند اور نافرمانوں کو پست کرے گی، چاہے دنیا میں معاملہ اس کے برعکس ہو۔ اہل ایمان وہاں معزز ومکرم ہوں گےاور اہل کفر وعصیان ذلیل وخوار۔