سورة الرحمن - آیت 16
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سو (اے جن وانس) تم اپنے رب کے کن کن عجائب قدرت کی تکذیب کروگے؟
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی تمہاری یہ پیدائش بھی اور پھر تم سے مزید نسلوں کی تخلیق وافزائش، یہ اللہ کی نعمتوں میں سے ہے۔ کیا تم اس نعمت کا انکار کرو گے؟