سورة الرحمن - آیت 15
وَخَلَقَ الْجَانَّ مِن مَّارِجٍ مِّن نَّارٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور جان (جن) کو آگ کی لپٹ سے پیدا کیا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد سب سے پہلا جن ہے جو ابوالجن ہے، یا جن بطور جنس کے ہے۔ جیسا کہ ترجمہ جنس کے اعتبار سے ہی کیا گیا ہے۔ مَارِجٍ آگ سے بلند ہونے والے شعلے کو کہتے ہیں۔