سورة الرحمن - آیت 13
فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبَانِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سواے جن وانس، تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کی تکذیب کرو گے؟
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یہ انسانوں اور جنوں دونوں سے خطاب ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی نعتمیں گنوا کر ان سے پوچھ رہا ہے۔ یہ تکرار اس شخص کی طرح ہے جو کسی پرمسلسل احسان کرے لیکن وہ اس کے احسان کا منکر ہو، جیسے کہے، میں نے تیرا فلاں کام کیا، کیا تو انکار کرتا ہے؟ فلاں چیز تجھے دی، کیا تجھے یاد نہیں؟ تجھ پر فلاں احسان کیا، کیا تجھے ہمارا ذرا خیال نہیں؟ (فتح القدیر)۔