سورة القمر - آیت 38
وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور صبح سویرے ان پر ایک دائمی عذاب آ پہنچا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی صبح ان کے پاس عذاب مستقر آ گیا۔ مستقر کے معنی، ان پر نازل ہونے والا، جو انہیں ہلاک کیے بغیر نہ چھوڑے۔