سورة القمر - آیت 36
وَلَقَدْ أَنذَرَهُم بَطْشَتَنَا فَتَمَارَوْا بِالنُّذُرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اورب لاشبہ لوط نے ہماری پکڑ سے ان کو خبردار کیا مگر انہوں نے ان ساری تنبیہات میں (شک وشبہ پیدا کرکے) جھگڑے نکال کرکھڑے کیے
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی عذاب آنے سے پہلے، ہماری سخت گرفت سے ڈرایا تھا۔ 2- لیکن انہوں نے اس کی پروا نہیں کی بلکہ شک کیا اور ڈرانے والوں سے جھگڑتے رہے۔