سورة القمر - آیت 27

إِنَّا مُرْسِلُو النَّاقَةِ فِتْنَةً لَّهُمْ فَارْتَقِبْهُمْ وَاصْطَبِرْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ہم ان کی آزمائش کے لیے ایک اونٹنی بھیجنے والے ہیں سوان (کے انجام) کا انتظار کر اور صبر سے کام لے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کہ یہ ایمان لاتے ہیں یا نہیں؟ یہ وہی اونٹنی ہے جو اللہ نے خود ان کے کہنے پر پتھر کی ایک چٹان سے ظاہر فرمائی تھی۔ 2- یعنی دیکھ کہ یہ اپنے وعدے کے مطابق ایمان کا راستہ اپناتے ہیں یا نہیں؟ اور ان کی ایذاؤں پر صبرکر۔