سورة القمر - آیت 25

أَأُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْهِ مِن بَيْنِنَا بَلْ هُوَ كَذَّابٌ أَشِرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم سب میں سے اسی پر وحی اتاری گئی ہے ؟ نہیں بلکہ یہ برا جھوٹا اور خود پسند ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- أَشِرٌ، بمعنی مُتَكَبِّرٌ یاکذب میں حد سے تجاوز کرنے والا، یعنی اس نے جھوٹ بھی بولا ہے تو بہت بڑا۔ کہ مجھ پر وحی آتی ہے۔ بھلا ہم میں سے صرف اسی ایک پر وحی آنی تھی؟ یا اس ذریعے سے ہم پر اپنی بڑائی جتانا اس کا مقصود ہے۔