سورة القمر - آیت 12
وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَىٰ أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
زمین کے سوتے جاری کردیے آخر جو اندازہ مقرر ہوا تھا اسی کے مطابق آسمان وزمین کے پانی مل گئے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی آسمان اور زمین کے پانی نے مل کر وہ کام پورا کر دیا اور جو قضا وقدر میں لکھ دیا گیا تھا یعنی طوفان بن کر سب کو غرق کر دیا۔