سورة القمر - آیت 9

كَذَّبَتْ قَبْلَهُمْ قَوْمُ نُوحٍ فَكَذَّبُوا عَبْدَنَا وَقَالُوا مَجْنُونٌ وَازْدُجِرَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

ان سے پہلے نوح کی قوم جھٹلا چکی ہے چنانچہ انہوں نے ہمارے بندے کو جھٹلایا اور کہا کہ یہ دیوانہ ہے اور اسے سخت دھمکی دی گئی ہے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* وَازْدُجِرَ وَازْتُجِرَ ہے، یعنی قوم نوح نے نوح (عليہ السلام) کی تکذیب ہی نہیں کی، بلکہ انہیں جھڑکا اور ڈرایا دھمکایا بھی۔ جیسے دوسرے مقام پر فرمایا ﴿لَئِنْ لَمْ تَنْتَهِ يَا نُوحُ لَتَكُونَنَّ مِنَ الْمَرْجُومِينَ﴾ (الشعراء: 116) ”اے نوح! اگر تو باز نہ آیا تو تجھے سنگسار کر دیا جائے گا۔