سورة القمر - آیت 2

وَإِن يَرَوْا آيَةً يُعْرِضُوا وَيَقُولُوا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (کفار کا حال یہ ہے کہ) خواہ کوئی معجزہ دیکھتے ہیں تو اس سے اعراض کرجاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ توایک چلتا ہواجادو ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی قریش نے، ایمان لانے کے بجائے، اسے جادو قرار دے کر اپنے اعراض کی روش برقرار رکھی۔