سورة النجم - آیت 50
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ کہ اسی نے عاد اولی کو ہلاک کیا (٤)۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* قوم عاد کو اولیٰ اس لیے کہا کہ یہ ثمود سے پہلے ہوئی، یا اس لیے کہ قوم نوح کے بعد سب سے پہلے یہ قوم ہلاک کی گئی بعض کہتے ہیں، عاد نامی دو قومیں گزری ہیں، یہ پہلی ہے جسے باد تند سے ہلاک کیا گیا جبکہ دوسری زمانے کی گردشوں کے ساتھ مختلف ناموں سے چلتی اور بکھرتی ہوئی موجود رہی۔