سورة النجم - آیت 34
وَأَعْطَىٰ قَلِيلًا وَأَكْدَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور اس نے تھوڑا سا دیا اور بند کردیا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی تھوڑا سا دے کرہاتھ روک لیا۔ یا تھوڑی سی اطاعت کی اور پیچھے ہٹ گیا أَكْدَى کےاصل معنی ہیں کہ زمین کھودتے کھودتے سخت پتھر آجائے اور کھدائی ممکن نہ رہے بالآخر وہ کھدائی چھوڑ دےتو کہتے ہیں أَكْدَى یہیں سے اس کا استعمال اس شخص کے لیے کیا جانے لگا جوکسی کو کچھ دے لیکن پورا نہ دے، کوئی کام شروع کرے لیکن اسے پایہ تکمیل تک نہ پہنچائے۔