سورة النجم - آیت 21

أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا بیٹے تمہارے لیے ہیں اور خدا کے لیے بیٹیاں ؟

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- مشرکین مکہ فرشتوں کو اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے، یہ اس کی تردید ہے، جیسا کہ متعدد جگہ یہ مضمون گزر چکا ہے۔