سورة الطور - آیت 35

أَمْ خُلِقُوا مِنْ غَيْرِ شَيْءٍ أَمْ هُمُ الْخَالِقُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا یہ کسی پیدا کرنے والے کے بغیر خود پیدا ہوگئے ہیں یا یہ خود اپنے خالق ہیں؟

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٥۔ ١ یعنی اگر واقعی ایسا ہے تو پھر کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ انہیں کسی بات کا حکم دے یا کسی بات سے منع کرے۔ لیکن جب ایسا نہیں ہے بلکہ انہیں ایک پیدا کرنے والے نے پیدا کیا ہے تو ظاہر ہے اس کا انہیں پیدا کرنے کا ایک خاص مقصد ہے، وہ انہیں پیدا کر کے یوں کس طرح چھوڑ دے گا۔ ٣٥۔ ٢ یعنی یہ خود بھی اپنے خالق نہیں ہیں، بلکہ یہ اللہ کے خالق ہونے کا اعتراف کرتے ہیں۔