سورة الطور - آیت 28
إِنَّا كُنَّا مِن قَبْلُ نَدْعُوهُ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْبَرُّ الرَّحِيمُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ہم اس عالم سے پہلے (دنیا میں) اسی کو پکارا کرتے تھے واقعی وہ بڑا محسن اور نہایت مہربان ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی صرف اسی ایک کی عبادت کرتے تھے، اس کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہراتے تھے، یا یہ مطلب ہے کہ اسی سے عذاب جہنم سے بچنے کے لیے دعا کرتے تھے۔