سورة الطور - آیت 5

وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوعِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اونچی چھت کی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- اس سے مراد آسمان ہے جو زمین کے لیے بمنزلۂ چھت کے ہے۔ قرآن نے دوسرے مقام پر اسے (محفوظ چھت) کہا ہے۔ ﴿وَجَعَلْنَا السَّمَاءَ سَقْفًا مَحْفُوظًا وَهُمْ عَنْ آيَاتِهَا مُعْرِضُونَ﴾ (سورة الأنبياء:32) بعض نے اس سے عرش مراد لیا ہے جو تمام مخلوقات کے لیے چھت ہے۔