سورة الذاريات - آیت 46

وَقَوْمَ نُوحٍ مِّن قَبْلُ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا قَوْمًا فَاسِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان (مذکورہ قوموں) سے پہلے ہم قوم نوح کو ہلاک کرچکے ہیں کیونکہ وہ بڑے ہی نافرمان لوگ تھے (٦)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- قوم نوح، عاد، فرعون اور ثمود وغیرہ سے پہلے گزری ہے۔ اس نے بھی اطاعت الٰہی کے بجائے اس کی بغاوت کا راستہ اختیار کیا تھا۔ بالآخر طوفان میں ڈبو دیا گیا۔