سورة الذاريات - آیت 34

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ لِلْمُسْرِفِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جوآپ کے رب کی جانب سے حد سے گزر جانے والی قوم کے نشان زدہ ہیں

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

٣٤۔ ١ مسومۃ (نامزد یا نشان زدہ) ان کی مخصوص علامت تھی جن سے انہیں پہچان لیا جاتا تھا یا وہ عذاب کے لیے مخصوص تھیں، بعض کہتے ہیں کہ جس کنکری سے موت جس کی موت واقع ہوئی تھی اس پر اسی کا نام لکھا ہوا تھا، مسرفین جو شرک و ضلالت میں بہت بڑھے ہوئے تھے اور فسق و فجور میں حد سے تجاوز کرنے والے ہیں۔