سورة الذاريات - آیت 24

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ ضَيْفِ إِبْرَاهِيمَ الْمُكْرَمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اے نبی کیا ابراہم کے معزز مہمانوں کا قصہ بھی آپ تک پہنچا ہے؟۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- هَلْ استفہام کے لئے ہے جس میں نبی (ﷺ) کو یہ تنبیہ ہے کہ اس قصے کا تجھے علم نہیں، بلکہ ہم تجھے وحی کے ذریعے سے مطلع کر رہے ہیں۔