سورة الذاريات - آیت 23
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
آسمان اور زمین کے رب کی قسم (یونی ان کے پروردگار کی پروردگاری شہادت دے رہی ہے) بلاشبہ وہ معاملہ (جزاوسزا کا معاملہ) حق ہے ٹھیک اسی طرح جیسے یہ بات کہ تم گویائی رکھتے ہو۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* إِنَّهُ میں ضمیر کا مرجع (یہ) وہ امور وآیات ہیں جو مذکور ہوئیں۔