سورة الذاريات - آیت 22

وَفِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَمَا تُوعَدُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور تمہارا رزق اور جو کچھ تم سے عدہ کیا جاتا ہے وہ سب آسمان میں ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی بارش بھی آسمان سے ہوتی ہے جس سے تمہارا رزق پیدا ہوتا ہے اور جنت دوزخ ثواب وعتاب بھی آسمانوں میں ہے جن کا وعدہ کیا جاتا ہے۔