سورة الذاريات - آیت 13

يَوْمَ هُمْ عَلَى النَّارِ يُفْتَنُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس روز یہ آگ پر تپائے جائیں گے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- يُفْتَنُونَ کے معنی ہیں يُحَرَّقُونَ وَيُعَذَّبُونَ، جس طرح سونے کو آگ میں ڈال کر جانچا پرکھا جاتا ہے، اسی طرح یہ آگ میں ڈالے جائیں گے۔