سورة الذاريات - آیت 2

فَالْحَامِلَاتِ وِقْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر مینہ کابوجھ اٹھاتی۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- وَقْرٌ ہر وہ بوجھ جسے کوئی جاندار لے کر چلے، حاملات سے مراد وہ ہوائیں ہیں جو بادلوں کو اٹھائے ہوئے ہیں، یاپھر وہ بادل ہیں جو پانی کا بوجھ اٹھائے ہوتے ہیں جیسےچوپائے، حمل کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔