سورة ق - آیت 35
لَهُم مَّا يَشَاءُونَ فِيهَا وَلَدَيْنَا مَزِيدٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہاں ان کے لیے وہ سب کچھ ہوگا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس اس سے بھی زیدہ بہت کچھ ہوگا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اس سے مراد رب تعالیٰ کا دیدار ہے جو اہل جنت کو نصیب ہوگا، جیسا کہ ﴿لِلَّذِينَ أَحْسَنُوا الْحُسْنَى وَزِيَادَةٌ﴾ (يونس:26) کی تفسیر میں گزرا۔