سورة ق - آیت 23

وَقَالَ قَرِينُهُ هَٰذَا مَا لَدَيَّ عَتِيدٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس کا ساتھی کہے گا کہ جو میری سپردگی میں تھا، حاضر ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی فرشتہ انسان کا سارا ریکارڈ سامنے رکھ دے گا اور کہے گا کہ یہ تیری فرد عمل ہے جو کہ میرے پاس تھی۔