سورة ق - آیت 21

وَجَاءَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّعَهَا سَائِقٌ وَشَهِيدٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہر شخص اس طرح آئے گا کہ اس کے ساتھ (میدان حشر کی طرف) ہنکانے والا ہوگا اور ایک گواہ ہوگا (اور کہا جائے گا)

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* سَائِقٌ (ہانکنے والا) اور شَهِيدٌ (گواہ) کےبارے میں اختلاف ہے۔ امام طبری کےنزدیک یہ دو فرشتے ہیں۔ ایک انسان کو محشر تک ہانک کر لانے والا اور دوسرا گواہی دینے والا۔