سورة ق - آیت 11
رِّزْقًا لِّلْعِبَادِ ۖ وَأَحْيَيْنَا بِهِ بَلْدَةً مَّيْتًا ۚ كَذَٰلِكَ الْخُرُوجُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ سب کچھ بندوں کو رزق دینے کے لیے ہے، اور اسی پانی سے ہم نے مردہ زمین کو زندگی بخش دی، اسی طرح (مردوں کا زندہ ہو کرقبروں سے) نکلنا ہوگا۔
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جس طرح بارش سے مردہ زمین کو زندہ اور شاداب کر دیتے ہیں، اسی طرح قیامت والے دن ہم قبروں سے انسانوں کو زندہ کرکے نکال لیں گے۔