سورة ق - آیت 9

وَنَزَّلْنَا مِنَ السَّمَاءِ مَاءً مُّبَارَكًا فَأَنبَتْنَا بِهِ جَنَّاتٍ وَحَبَّ الْحَصِيدِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور آسمان سے ہم نے بابرکت پانی نازل کیا، پھر اس سے بہت سے باغ اور اناج پیدا کیے جس کا کھیت کاٹا جاتا ہے۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- کٹنے والے غلے سے مراد وہ کھیتیاں ہیں، جن سے گندم، مکئی، جوار، باجرہ، ڈالیں اور چاول وغیرہ پیدا ہوتے ہیں اور پھر ان کا ذخیرہ کر لیا جاتا ہے۔