سورة محمد - آیت 26
ذَٰلِكَ بِأَنَّهُمْ قَالُوا لِلَّذِينَ كَرِهُوا مَا نَزَّلَ اللَّهُ سَنُطِيعُكُمْ فِي بَعْضِ الْأَمْرِ ۖ وَاللَّهُ يَعْلَمُ إِسْرَارَهُمْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اسی لیے انہوں نے اللہ تعالیٰ کے نازل کردہ دین کو ناپسند کرنے والوں سے کہہ دیا ہے کہ ہم بعض باتوں میں تمہاری اطاعت کریں گے حالانکہ اللہ تعالیٰ ان کے رازوں کو خوب جانتا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* (یہ) سے مراد ان کا ارتداد ہے۔ ** یعنی منافقین نے مشرکین سے یا یہود سے کہا۔ *** یعنی نبی (ﷺ) اور آپ کے لائے ہوئے دین کی مخالفت میں۔ **** جیسے دوسرے مقام پر فرمایا۔ ﴿وَاللَّهُ يَكْتُبُ مَا يُبَيِّتُونَ﴾ (النساء: 81)