سورة محمد - آیت 11
ذَٰلِكَ بِأَنَّ اللَّهَ مَوْلَى الَّذِينَ آمَنُوا وَأَنَّ الْكَافِرِينَ لَا مَوْلَىٰ لَهُمْ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یہ اس لیے کہ ایمانداروں کا مالک اور کارساز خدا ہے اور جو خدا کی قدرت کے منکر ہیں اور ان کا کوئی بھی مالک وکار ساز نہیں ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* چنانچہ جنگ احد میں کافروں کے نعروں کے جواب میں مسلمانوں نے جو نعرے بلند کیے۔ مثلاً (اعْلُ هُبَلْ، اعْلُ هُبَلْ) (ھبل بت کا نام بلند ہو) کے جواب میں[ اللهُ أَعْلَى وَأَجَلُّ] کافروں کے انہی نعروں میں سے ایک نعرے لَنَا الْعُزَّى وَلا عُزَّى لَكُمْ کے جواب میں مسلمانوں کا نعرہ تھا [اللهُ مَوْلانَا وَلا مَوْلَى لَكُمْ] (صحيح بخاری، غزوة أحد) ”اللہ ہمارا مدد گار ہے، تمہارا کوئی مددگار نہیں“۔