سورة الأحقاف - آیت 18

أُولَٰئِكَ الَّذِينَ حَقَّ عَلَيْهِمُ الْقَوْلُ فِي أُمَمٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِم مِّنَ الْجِنِّ وَالْإِنسِ ۖ إِنَّهُمْ كَانُوا خَاسِرِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہی وہ لوگ ہیں جن کے حق میں عذاب کا فیصلہ ہوچکا ہے اور جنوں اور انسانوں کی جو امتیں ان سے پہلے گزرچکی ہیں یہ بھی ان میں شامل ہوں گے کیونکہ یہ سب لوگ زیاں کار تھے

تفسیر مکی - مولانا صلاح الدین یوسف صاحب

١٨۔ ١ جو پہلے اللہ کے علم میں تھا، یا شیطان کے جواب میں جو اللہ نے فرمایا تھا (لَاَمْلَــــَٔنَّ جَہَنَّمَ مِنْکَ وَمِمَّنْ تَبِعَکَ مِنْہُمْ اَجْمَعِیْنَ) 38۔ ص :85)۔ ١٨۔ ٢ یعنی یہ بھی ان کافروں میں شامل ہوگئے جو انسانوں اور جنوں میں سے قیامت والے دن نقصان اٹھانے والے ہونگے۔