سورة الجاثية - آیت 32

وَإِذَا قِيلَ إِنَّ وَعْدَ اللَّهِ حَقٌّ وَالسَّاعَةُ لَا رَيْبَ فِيهَا قُلْتُم مَّا نَدْرِي مَا السَّاعَةُ إِن نَّظُنُّ إِلَّا ظَنًّا وَمَا نَحْنُ بِمُسْتَيْقِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ کا وعدہ برحق ہے اور قیامت کے وقوع میں ذرابھی شک نہیں ہے تو تم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا چیز ہے ؟ ہم تو صرفایک خیال سارکھتے ہیں اواسی کے ہونے کا یقین نہیں ہے

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی قیامت کا وقوع، محض ظن وتخمین ہے۔ ہمیں تو یقین نہیں کہ یہ واقعی ہوگی۔