سورة الدخان - آیت 55

يَدْعُونَ فِيهَا بِكُلِّ فَاكِهَةٍ آمِنِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

وہاں وہ اطمینان سے ہرقسم کے میوے طلب کریں گے

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* آمِنِينَ (بےخوفی کے ساتھ) کا مطلب ان کے ختم ہونے کا اندیشہ ہوتا نہ ان کے کھانے سے بیماری وغیرہ کا خوف یاموت، تھکاوٹ اور شیطان کا کوئی خوف نہیں ہوگا۔