سورة الدخان - آیت 36

فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پھر اگر تم سچے ہوتوہمارے آباواجداد کو زندہ کردکھاؤ

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یہ نبی (ﷺ) اور مسلمانوں کو کافروں کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ اگر تمہارا یہ عقیدہ واقعی صحیح ہے کہ دوبارہ زندہ ہونا ہے تو ہمارے باپ دادوں کو زندہ کرکے دکھادو۔ یہ ان کا جدل اور کٹ حجتی تھی کیونکہ دوبارہ زندہ کرنے کا عقیدہ قیامت سے متعلق ہے نہ کہ قیامت سے پہلے ہی دنیا میں زندہ ہوجانا یا کردینا۔