سورة الدخان - آیت 8

لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں وہی زندگی بخشتا ہے اور وہی موت دیتا ہے وہ تمہارا بھی پروردگار ہے اور تمہارے پہلے آباد واجداد کا بھی

تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ

* یہ آیات بھی سورۂ اعراف کی آیت کی طرح ہیں، ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُمْ جَمِيعًا الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لا إِلَهَ إِلا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ﴾ (سورۃ الاعراف:۔ 158)۔