سورة الزخرف - آیت 81
قُلْ إِن كَانَ لِلرَّحْمَٰنِ وَلَدٌ فَأَنَا أَوَّلُ الْعَابِدِينَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے نبی آپ ان سے کہہ دیجئے اگر بفرض محال خدائے رحمن کی اولاد ہوتی تو سب سے پہلے میں اس کی عبادت کرنے والا ہوتا
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* کیونکہ میں اللہ کا مطیع اور فرماں بردار ہوں۔ اگر واقعی اس کی اولاد ہوتی تو سب سے پہلے میں ان کی عبادت کرنے والا ہوتا۔ مطلب مشرکین کے عقیدے کا ابطال اور رد ہے جو اللہ کی اولاد ثابت کرتے ہیں۔