سورة الزخرف - آیت 77
وَنَادَوْا يَا مَالِكُ لِيَقْضِ عَلَيْنَا رَبُّكَ ۖ قَالَ إِنَّكُم مَّاكِثُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
وہ دوزخ کے داروغہ کو پکار کر کہیں گے اے مالک کسی طرح تیرا رب ہمارا کام ہی تمام کردے (تواچھا ہے) وہ جواب دے گا تم کواسی حال میں رہنا ہے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* مالک، داروغۂ جہنم کا نام ہے۔ ** یعنی ہمیں موت ہی دے دے تاکہ عذاب سے جان چھوٹ جائے۔ *** یعنی وہاں موت کہاں؟ لیکن یہ عذاب کی زندگی موت سے بھی بدتر ہوگی، تاہم اس کے بغیر چارہ بھی نہیں ہوگا۔