سورة الزخرف - آیت 19
وَجَعَلُوا الْمَلَائِكَةَ الَّذِينَ هُمْ عِبَادُ الرَّحْمَٰنِ إِنَاثًا ۚ أَشَهِدُوا خَلْقَهُمْ ۚ سَتُكْتَبُ شَهَادَتُهُمْ وَيُسْأَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اورانہوں نے فرشتوں کو جوخدائے رحمن کے بندے ہیں عورتیں قرار دے لیا ہے کیا ان کی خلق کے وقت یہ حاضر تھے ؟ ان کی گواہی لکھ لی جائے گی اور ان سے جواب دہی کی جائے گی
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی جزا کے لیے۔ کیونکہ فرشتوں کے بنات اللہ ہونے کی کوئی دلیل ان کے پاس نہیں ہوگی۔