سورة الشورى - آیت 34
أَوْ يُوبِقْهُنَّ بِمَا كَسَبُوا وَيَعْفُ عَن كَثِيرٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یاسوار ہونے والوں لوگوں کی کرتوتوں کی وجہ سے انہیں ڈبودے اور بہت سے آدمیوں کو معاف کردے
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* یعنی سمندر کو حکم دے اور اس کی موجوں میں طغیانی آجائے اور یہ ان میں ڈوب جائیں۔ ** ورنہ سمندر میں سفر کرنے والا کوئی بھی سلامتی کے ساتھ واپس نہ آسکے۔