سورة فصلت - آیت 33

وَمَنْ أَحْسَنُ قَوْلًا مِّمَّن دَعَا إِلَى اللَّهِ وَعَمِلَ صَالِحًا وَقَالَ إِنَّنِي مِنَ الْمُسْلِمِينَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس شخصے بڑھ کر اور کس شخص کی بات ہوسکتی ہے جولگوں کو خدا کے نام کی دعوت دے نیز اعمال صالحہ انجام دے اور اس کا دعوی صرف اتنا ہی ہو کہ میں مسلمانوں میں سے ایک مسلمان ہوں (٧)۔

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- یعنی لوگوں کو اللہ کی طرف بلانے کے ساتھ ساتھ خود بھی ہدایت یافتہ، دین کا پابنداور اللہ کا مطیع ہے۔