سورة فصلت - آیت 8

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یقینا جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لیے اجر ہے جوکبھی منقطع نہیں ہوگا

تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ

1- ﴿أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ﴾ کاوہی مطلب ہے جو ﴿عَطَاءً غَيْرَ مَجْذُوذٍ﴾ (هود: 108) کا ہے یعنی یہ نہ ختم ہونے والا اجر۔