سورة غافر - آیت 80
وَلَكُمْ فِيهَا مَنَافِعُ وَلِتَبْلُغُوا عَلَيْهَا حَاجَةً فِي صُدُورِكُمْ وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ تُحْمَلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تمہارے لیے ان میں اور بھی فائدے ہیں اور تاکہ تم ان پر سوار ہوکرجہاں جانے کا ارادہ ہو وہاں پہنچ سکو اور تم ان چوپایہ جانوروں اور کشتیوں پرسوار کیے جاتے ہو
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* جیسے ان سب کے اون اور بالوں سے اور ان کی کھالوں سے کئی چیزیں بنائی جاتی ہیں۔ ان کے دودھ سے گھی، مکھن، پنیر وغیرہ بھی بنتی ہیں۔ ** ان سے مراد بچے اور عورتیں ہیں جنہیں ہودج سمیت اونٹ وغیرہ پر بٹھا دیا جاتا تھا۔