سورة غافر - آیت 79
اللَّهُ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الْأَنْعَامَ لِتَرْكَبُوا مِنْهَا وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اللہ وہ ہے جس نے تمہارے لیے مویشی جانور پیدا کیے تاکہ ان میں سے بعض پر تم سواری کرو اور کچھ ایسے ہیں جن کا تم گوشت کھاتے ہو
تفسیر مکہ - حافظ صلاح الدین یوسف حافظ
* اللہ تعالیٰ اپنی ان گنت نعمتوں میں سےبعض نعمتوں کا تذکرہ فرما رہا ہے چوپائے سے مراد اونٹ، گائے، بکری اور بھیڑ ہے، یہ نر، مادہ مل کر آٹھ ہیں جیساکہ سورۃ الانعام: 143- 144 میں ہے۔ ** یہ سواری کےکام میں بھی آتےہیں، ان کادودھ بھی پیا جاتا ہے، (جیسے بکری، گائے اور اوٹنی کا دودھ) ان کا گوشت انسان کی مرغوب ترین غذا ہے اور باربرادری کا کام بھی ان سے لیا جاتا ہے۔