سورة غافر - آیت 33
يَوْمَ تُوَلُّونَ مُدْبِرِينَ مَا لَكُم مِّنَ اللَّهِ مِنْ عَاصِمٍ ۗ وَمَن يُضْلِلِ اللَّهُ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
جس دن کہ تم پیٹھ پھیر کربھاگو گے اس دن تمہیں اللہ سے کوئی بچانے والانہ ہوگا اور جسے اللہ گمراہ کردے اسے پھر کوئی راستہ دکھانے والا نہیں ہوتا
تفسیر احسن البیان - حافظ صلاح الدین یوسف رحمہ اللہ
1- یعنی موقف (میدان محشر) سے جہنم کی طرف جاؤ گے، یا حساب کے بعد وہاں سے بھاگو گے۔ 2- جو اسے ہدایت کا راستہ بتا سکے یعنی اس پر چلا سکے۔